29 دسمبر 2025 - 18:46
چین کی تائیوان کے گرد اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں، درجنوں طیارے، بحری جہاز اور میزائل یونٹس شامل

چین نے پیر کے روز تائیوان کے گرد اپنی اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، چین نے پیر کے روز تائیوان کے گرد اپنی اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ان مشقوں کا مقصد کسی ممکنہ تنازع میں تائیون کو بیرونی مدد سے محروم رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے۔

چین کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے مطابق ’جسٹس مشن 2025‘ نامی ان مشقوں کے تحت فوجی دستے، جنگی بحری جہاز، لڑاکا طیارے اور توپ خانے کو تعینات کیا گیا ہے۔ 

ان مشقوں میں تائیوان کا محاصرہ، زمین اور سمندر میں اہداف پر براہِ راست فائرنگ اور فرضی حملوں کے ساتھ ساتھ اہم بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی مشقیں شامل ہیں۔

چین کی میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق لائیو فائرنگ کی مشقیں منگل تک 7 علاقوں میں جاری رہیں گی جو مجموعی دائرہ کار اور تائیوان کے قریب ہونے کے لحاظ سے اب تک کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔ 

تائیوان کی وزارتِ دفاع کے مطابق پیر کے روز جزیرے کے گرد 89 چینی فوجی طیارے، 14 جنگی بحری جہاز اور 14 کوسٹ گارڈ کشتیاں سرگرم رہیں جبکہ مغربی بحرالکاہل میں مزید 4 جنگی جہاز بھی دیکھے گئے۔ 

وزارتِ دفاع نے کہا کہ تائیوان کی فوج ہائی الرٹ پر ہے اور اگر مشقیں حملے میں تبدیل ہوئیں تو فوری نقل و حرکت کے لیے ریپڈ ریسپانس ایکسرسائزز کرنے کے لیے تیار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha